PTI جلسے میں صوبائی حکومت کا سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

09 ستمبر ، 2024

پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی اسلام آباد جلسے میں خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیاگیا۔سٹیکرز پر لفظ "ریسکیو 1122" کو چھپادیا گیا،تصاویر سامنے آگئیں،گاڑیاں صوابی پہنچائی گئیں، جلسے کے لئے ریسکیو1122 کی گاڑیاں تیار کر لی گئی ۔ ریسکیو1122 کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکرز لگادئیے گئے،تصاویر سامنے آگئیں ۔سٹیکرز پر لفظ "ریسکیو 1122" کو چھپادیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد جلسے میں خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔ جلسے کے لئے ریسکیو1122 کی گاڑیاں تیار کی گئیں۔ ریسکیو1122 کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکرز لگادیے گئے،تصاویر سامنے آگئیں ۔سٹیکرز پر لفظ "ریسکیو 1122" کو چھپادیا گیا ہے ۔ گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر ویکلز موجودتھے ۔ گاڑیاں صوابی پہنچائی گئیں۔