لاہور،انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا،بدنام کرنیکی بھارتی سازش بے نقاب

09 ستمبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور میں انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا،بدنام کرنیکی بھارتی سازش بے نقاب۔نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا،داروں کی بڑی کامیابیانسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے لاہور سرکل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا جس نے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے ۔ نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا۔دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بےنقاب ہوگئی۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں۔