کراچی(نیوزڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا برطانیہ کا 2 روزہ دورہ متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن آج(پیر) سے برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن کا دورۂ برطاینہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ ہفتے برطانیہ نے فلسطین کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے سے منع کر دیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران انٹونی بلنکن امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔اس کے علاوہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ کے درمیان ’اے یو کے یو ایس‘ دفاعی معاہدے، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال اور روس یوکرین جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کے لیے اجتماعی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یاد رہے کہ برطانیہ نے 2 ستمبر کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر اسرائیل کے لیے اسلحہ برآمدی معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔
کراچی پاکستان سے شکست کے بعد بھارت سچ چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارتی حکومت نے چین کی سرکاری...
واشنگٹن امریکہ کے محکمہ انصاف نے گزشتہ روز کہا کہ امریکی فوج کے نیشنل گارڈ کے ایک سابق رکن کو مبینہ طور پر مشی...
برلن جرمن چانسلر فریڈرک میرز نےکہا ہے کہ یورپ کی ʼمضبوط ترین روایتی فوج بنانا چاہتے ہیں۔طاقت جارحین کو روکتی...
لندن امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی خوشی ماند پڑ گئی ۔ بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کے روز...
واشنگٹن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اس نے بنگلہ دیش کے ساتھ موجودہ کئی ارب ڈالر کے...
کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ خواتین وکلاء محض مؤکلوں کی وکالت نہیں کرتیں بلکہ وہ ہماری...
اسلام آبادمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پر پاکستان کے دورے پر آ...
راولپنڈی بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید2جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے...