لندن/ لوٹن ( شہزاد علی) وزیر اعظم سر کیئر ا سٹارمر نے 7 ستمبر کی سہ پہر ڈبلن کے فارملی ہاؤس میں آئرلینڈ اپنے آئرش ہم منصف سیمون ہیرس سے ملاقات کی وزیراعظم Simon Harris سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اپنے آئرش ہم منصب کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ برطانیہ کے کسی وزیراعظم کا پانچ سال میں یہ پہلا دورہ آئرلینڈ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور آئرلینڈ کے تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے اپنی ذاتی وابستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہمارے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعلقات کو نوٹ کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اس سے بھی آگے بڑھنا چاہتے ہیں خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری پر تاکہ ترقی کو فروغ دینے اور برطانوی اور آئرش لوگوں کی جانب سے ڈیلیور کرنے میں مدد ملے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے اگلے سال مارچ میں برطانیہ، آئرلینڈ کے پہلے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر اتفاق کیا، جو باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں جیسے کہ سلامتی، آب و ہوا، تجارت اور ثقافت میں تعاون کو آگے لے جائے گا۔ دونوں نے رہنماؤں نے ملاقات میں انگلینڈ اور آئرلینڈ میں پرتشدد فسادات کے حالیہ واقعات کی سختی سے مذمت کی اور اس بات پر اپنے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا اس بات پر ہم آن لائن غلط معلومات کے پھیلاؤ سے شرانگیزی سے نمٹنے کے لئے اقدامات پربھی غورو خوص کیاگیا۔ خیال رہے کہ سائمن ہیرس، ایک آئرش فائن گیل سیاست دان ہیں جو 2024سے تاؤسیچ اور فائن گیل کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہیٹیہیٹی میں ایک گینگ لیڈر نے تقریباً 110معمر افراد پر جادو ٹونے کے الزامات عائد کر کے انہیں قتل کروا دیا۔غیر...
تاشقندکامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔26سالہ نوح دستگیر بٹ نے...
جکارتہورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ثاقب نے گولڈ میڈل جیت لیا۔گلوبل ایسوسی ایشن آف مکس مارشل...
رومورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر...
بیروت/اسٹاک ہوم/ پورپی ممالک نےشامی پناہ گزینوں کو سیاسی پنا ہ دینا بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی ، سویڈن،...
پیرس پاکستان تحریک انصاف یورپ جمعہ کے روز عالمی عدالت انصاف’’جیک ہالینڈ‘‘ کے سامنے حکومت پاکستان کے خلاف...
بخاریسٹ رومانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے صدارتی انتخاب کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ انتخابات کے پہلا مرحلہ غیر...
لندنبرطانوی شاہ چارلس نے لارڈ رمی رینجر کو عطا کردہ سی بی ای کا اعزاز منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔لندن گزٹ میں...