لندن ( جنگ نیوز ) پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کے سبب عوام چین کی نیند سوتے ہیں اور وطن عزیر پر جب بھی کوئی مشکل پڑی ہے مسلح افواج نے ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مراکش کے شہر رباط میں یوم دفاع کی تقریب میں سفیر پاکستان محمد سمیع نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوم دفاع کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر محمد سمیع نے شرکا سے عربی زبان میں خطاب کیا۔ محمد سمیع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی تاریخ شاندار ہے، دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ بن کر بھی وہ شاندار خدمات سرانجام دے رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کا پیشہ ورانہ کردار ہر پاکستانی کیلئے قابل فخر ہے، انھوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں ہوں یا ملک میں آئی کوئی بھی آفت ہو، پاک فوج ہر اول دستہ کا حصہ ہوتی ہے، پاکستانی سفیر محمد سمیع نے مسئلہ کشمیر کو خصوصی طور پر اجاگر کیا اور کہا کہ کشمیری قوم سات دھائیوں سے بھارتی ظلم و تشدد کا شکار ہے، انہوں نے عرب دنیا سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، انھوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی دنیا سے اسے بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ یوم دفاع کی تقریب میں منسٹر آف جسٹس عبداللطیف اوبائی، ایمبیسڈر چیف آف پروٹوکول انس خلیص نے بھی شرکت کی۔ یوم دفاع کی تقریب میں پاکستان اور مراکش کے پرچم کی تصویر والا کیک بھی کاٹا گیا۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...