پی جے اے یونان کی یوم دفاع پر تقریب کا انعقاد

09 ستمبر ، 2024

ایتھنز (نمائندہ جنگ )مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونان کی صحافی برادری کے علاوہ مذہبی اور پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔میاں وقار احمد لادیاں کے چچا زاد بھائی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ میاں صفدر جاوید نے کہا چھ ستمبر کا دن 1965ءکی جنگ میں افواجِ پاکستان کی جرأت، قربانیوں اور بہادری کی یاد میں منایا جاتا ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ وطنِ عزیز کیلئے آج بھی کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔خالد مغل نے کہا 6 ستمبر صرف یومِ دفاع ہی نہیں بلکہ یومِ شہدا بھی ہے ۔ظفر ساہی نے کہا کہ یہ دن دنیا کو پیغام دینے کیلئے سنہرے حروف کے ساتھ لکھا جا چکا ہے کہ ہم نے کئی گنا بڑے دشمن کے عزائم کو مٹی میں روند دیامرزا رفاقت حسین نے کہا انڈیااس سبق کو کبھی نہیں بھولے گا۔ شرکا نے 1965 کی جنگ کے غازی ایم ایم عالم کو بھی خراِجِ تحسین پیش کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ باقر چغتائی اور ابراہیم فیض نے ربیع الاول کی مناسبت سے آقائے دو جہاں ﷺ پر عقیدتوں کےپھول نچھاور کئے اور یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمے پیش کئے ۔