ویانا(اکرم باجوہ) محمد ناصر کی جانب سے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنےکیلئے تقریب کا انعقاد فریسکو سویٹ ہال میں کیا گیا ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی آسٹریا میں سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی افیئرز قونصلر سلیم شہزاد تھے۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز محسن بلوچ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔اکرم باجوہ نے پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے کمیونٹی افیئرز قونصلر سلیم شہزاد کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستانی مسیحی برادری کے رہنما کلیم رفیق مسیح نے ادا کئے ۔یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں مختلف مقررین الحاج چوہدری بریار ایڈوکیٹ،ڈاکٹر قیصر ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت و دیگر نے پاک فوج کی 1965 کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے 7 ستمبر کو پاک فضائیہ کے بہادر سپوت ایم ایم عالم کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب میں مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پاک وطن پاک پر قومی نغمہ پیش کیا۔تقریب کے آخر میں علامہ محمد زاہد نے میلاد النبیﷺ کی آمد پر گلہائے عقیدت پیش کئے اور اجتماعی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ، فلسطین ،کشمیر اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور شہدائے پاک فوج کیلئے دعا کی ۔اخر میں فریسکو سویٹ کے ڈائریکٹر محمد ناصر نے مہمانوں کا یومِ دفاع پاکستان کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...