عامر اسلم اور اقرا شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

09 ستمبر ، 2024

اوسلو(ناصراکبر)سماجی رہنما مہتاب اسلم کے بیٹے عامراسلم کی شادی سامعین بشیر شیخ کی بیٹی اقرا شیخ سے انجام پائی۔ تقریب میں عزیز و اقارب سمیت کمیونٹی شخصیات محمد اسلم ،آفتاب اسلم، شہزاد اسلم، عدنان وسیم ،سیف اللہ، ضیاء اللہ، ندیم شیخ، قاسم شیخ ،زہیب ندیم، زین ندیم اور دیگر نے شرکت کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔