برسلز( حافظ اُنیب راشد ) سفارت خانہ پاکستان برسلز میں یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارت کاروں، یورپی یونین کے حکام، دفاعی اتاشیوں اور کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن سید فراز زیدی اور اکنامک منسٹر عمر حمید نےصدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے جس میں عالمی امن اور استحکام کیلئے قومی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ذریعے بین الاقوامی سلامتی میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر زور دیا اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والی اس تقریب کے شرکاء نے پاکستان کا قومی ترانہ احترام سے سنا۔ جبکہ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ اس موقع پر وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جانوں اور اعضاء کا نذرانہ پیش کرنے والے مختلف اداروں کے جوانوں اور ان کی فیملیز کے جذبات پر مشتمل دکھائی جانے والی دستاویزی فلم نے جہاں حاضرین محفل کو افسردہ کیا وہیں ان کے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے مزید بیٹے پیش کر دینے کے عزم مصمم نے سب ہی کو جوش و جذبے سے بھر دیا۔ اپنے کلمات میں ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے معزز مہمانوں کا ان کی موجودگی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو ان کے بقول اس کے عالمی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 6 ستمبر قومی فخر کا دن ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب قوم کے بہادروں کے بے مثال اور غیر متزلزل جذبے، ملک کے دفاع میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے پناہ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ پاکستان کسی بھی قوم کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ نہیں رکھتا لیکن وہ کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کے لیے پرعزم اور پوری طرح سے اہل ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شمولیت کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی میں پاکستان کی نمایاں شراکت کو بھی اجاگر کیا۔ تقریب کی ایک خاص بات یوم دفاع کے حوالے سے چھوٹے بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کے مقابلے تھے جس میں شرکت کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن نے وفد نے اپنے صدر حاجی پرویز کی قیادت میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ فرید خان نے پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی۔
ہیٹیہیٹی میں ایک گینگ لیڈر نے تقریباً 110معمر افراد پر جادو ٹونے کے الزامات عائد کر کے انہیں قتل کروا دیا۔غیر...
تاشقندکامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ نے نئی تاریخ رقم کر دی۔26سالہ نوح دستگیر بٹ نے...
جکارتہورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد ثاقب نے گولڈ میڈل جیت لیا۔گلوبل ایسوسی ایشن آف مکس مارشل...
رومورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر...
بیروت/اسٹاک ہوم/ پورپی ممالک نےشامی پناہ گزینوں کو سیاسی پنا ہ دینا بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی ، سویڈن،...
پیرس پاکستان تحریک انصاف یورپ جمعہ کے روز عالمی عدالت انصاف’’جیک ہالینڈ‘‘ کے سامنے حکومت پاکستان کے خلاف...
بخاریسٹ رومانیہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے صدارتی انتخاب کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ انتخابات کے پہلا مرحلہ غیر...
لندنبرطانوی شاہ چارلس نے لارڈ رمی رینجر کو عطا کردہ سی بی ای کا اعزاز منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔لندن گزٹ میں...