محبت رسول ﷺ کا تعلق اطاعت سے ہے، عبید رضا عطاری

09 ستمبر ، 2024

بارسلونا(جواد چیمہ)دعوت اسلامی اسپین کے زیر اہتمام اسپورٹس ہال تین چمنیاں سنٹرمیں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے خطاب میں کہا آقا کریمﷺ کی جتنی زیادہ اطاعت ہوگی اسی قدرمحبت ہوگی۔اصل زندگی آخرت کی ہے ہمیں اس کی فکر کرناہے کہ کہیں وہ خراب نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا بہترین ذکر درود پاک پڑھنا ہے جس سے محبت ہوتی ہے اس کی سیرت پڑھنی چاہئے۔ اس موقع پر مولانا حاجی عبیدرضا عطاری مدنی نے سلسلہ قادریہ کی بیعت بھی لی، اس موقع پرنگران یورپ اسید رضا عطاری بھی موجود تھے۔