سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں جلسہ میلادالنبی ﷺ 14 ستمبر کو ہوگا

09 ستمبر ، 2024

سوئٹزر لینڈ( پ ر) سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں مرکزی جلسہ عید میلادالنبی ﷺ14ستمبر کوزیر سرپرستی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی منعقد ہوگا۔مہمانان خصوصی سفیر پاکستان عامر شوکت اور پیر سید جعفر علی شاہ سواتی ہوں گے۔ ارکان میلاد کمیٹی سجاد خان، خالد گوجر، محمد خان، زوالفقاراحمد، راجہ فیاض، مستنصرباللہ نے عاشقان رسول ﷺ سے گزارش کی ہے کہ باوضواور درود پاک کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے محفل میں شرکت کریں۔