سویڈن: سفیر پاکستان کی سویڈن کے بادشاہ کو اسناد سفارت پیش

09 ستمبر ، 2024

سٹاک ہوم ( کاشف عزیز بھٹہ ) سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف کو سٹاک ہوم میں منعقد تقریب میں اسناد سفارت پیش کیں۔ اسناد پیش کرتے وقت سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں تعینات ہیڈ آف چانسری سیدہ وردہ بی بی ،ٹریڈ کونسلر احسن ریاض چوہدری بھی موجود تھے، شاہی محل میں ہونےوالی تقریب اور ملاقات میں سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف نے دونوں ملکوں کے سفارتی اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کو خوش آئند قرار دیا ۔ سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف نے کہا کہ ہم سویڈن اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزیدبہتر اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ سفیر پاکستان بلال حئی نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی طرف سے بھیجے گئے سویڈن کی ترقی اور خوشحالی اور نیک تمناؤں پر مبنی پیغامات سویڈن کے بادشاہ کو پہنچائے۔سفیر پاکستان بلال حئی نے سویڈن کےساتھ دوستانہ تعلقات کیلئے پاکستان کی اہمیت کا اعادہ بھی کیا۔