ویانا: سماجی شخصیت ریاض حسین چوہدری کی اہلیہ وفات پاگئیں

09 ستمبر ، 2024

ویانا (نمائندہ جنگ)ویانا میں مقیم سینئر پاکستانی سماجی شخصیت ریاض حسین چوہدری کی اہلیہ مقامی ہسپتال میں وفات پا گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ عبد الحفیظ الازہری کی امامت میں مسلم قبرستان 23 ڈسٹرکٹ ویانا میں ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ مرحومہ کو اسی مسلم قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔ سوگوار ریاض حسین چوہدری نے پاکستانی کمیونٹی کا ان کے غم میں شریک اور نمازِ جنازہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔