نئی دہلی (این این آئی)کلکتہ ریپ کے خلاف 25 ممالک کے 130سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے،جن میں ہزارو ں بھارتی تارکین وطن نے شرکت کی ،مظاہرین نے مودی حکومت سے خواتین کو تحفظ دینے ،ذمہ داروں کو سزادلوانے کامطالبہ کیاہے۔ گزشتہ ماہ کولکتہ شہر کے ایک ہسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کو عصمت دری کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعہ کے خلاف 25 ممالک کے 130 سے زیادہ شہروں میں ہزاروں بھارتی تارکینِ وطن نے احتجاجی مظاہرے کیے ۔یہ مظاہرے جاپان، آسٹریلیا، تائیوان اور سنگاپور میں شروع ہوئے اورامریکہ و کئی یورپی ممالک تک پھیل گئے۔ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سیرگلز ٹورگ سکوائر میں ایک مظاہرے میں سیاہ پوش خواتین کی بڑی تعداد جمع ہوئی جس نے بنگالی زبان میں گانے گائے ، انہوں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ وہ ہندستانی خواتین کے لیے تحفظ اور اس جرم کے ذمہ داران سے جواب طلبی کا مطالبہ کر رہی تھیں۔عالمی مظاہروں کی ایک منتظم دیپتی جین نے کہاکہ ڈیوٹی کے دوران ایک نوجوان ٹرینی ڈاکٹر پر اس وحشیانہ ظلم کی خبر سے ہم سب چونک گئے اور سن ہو گئے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...