چوہدری شجاعت سے اعجازالحق کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سےمسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا کو قربان کردیں،سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا کو قربان کردیں، سیاسی استحکام کے لیے متحد ہوناپڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ قومی ایجنڈے کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ کردار ادا کرے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر فورم پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ ملاقات میں سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری شفاعت حسین ،مرکرزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، صدر مسلم لیگ ق سندھ طارق حسن بھی موجود تھے۔