پشاور( پی پی آئی)پشاور ہائی کورٹ نے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔مظفر گڑھ سے ایم این اے جمشید دستی کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جمشید دستی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے جمشید دستی کو 30 ستمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار 30 ستمبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔