اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں موجود کمرے سے 2قیمتی کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے ، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر چوری ہونے کا مقدمہ درج لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں منتقل کیا گیا تھا، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے جب معائنہ کیا تومعلوم ہوا 2 نئے کمپیوٹر غائب ہیں۔ مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے آنے والے کمپیوٹرز میں ایل سی ڈی اور سی پی یو شامل تھا، جبکہ سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین زاہد اورفیصل کو مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوری ہونے والے دونوں کمپیوٹرز کی مالیت تقریبا 6 لاکھ روپے ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...