IMFایگزیکٹیوبورڈاجلاس کا کیلنڈرجاری ‘پاکستان شامل نہیں

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دی گیا ‘ اس نئے کیلنڈر میں بھی پاکستان شامل نہیں ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، 18 ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا۔اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو 2 ارب ڈالرز ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔