خواتین کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بگٹی

10 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ خواتین کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین کی جانب سےکمیشن کی کاکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرصوبائی مشیر ترقی نسواں ربابہ خان بلیدی ،پی ایس ٹو چیئرپرسن بلوچستان کمیشن برائے خواتین سحر صلاح الدین دوتانی بھی موجود تھی قبل ازیں بلوچستان کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن فوزیہ شاہین نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن خواتین کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے جو بھی شکایت موصول ہوتی ہے فورا اس پر کاروائی شروع کردی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ چائلڈ میرج کیخلاف قانون سازی کی جارہی ہے اس ضمن میں بل بھی اسمبلی میں پیش کیا جائے گاجبکہ خاتون قیدی کو جیل میںایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سینیٹری نیپکنزکی لازمی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے وزیر اعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ کمیشن صوبے کے طول و عرض میں خواتین کے لئےاقدامات کرے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کا انہیںمکمل تعاون حاصل رہے گا خواتین کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہےانہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح و ببود کے لئے بھرپور اقدامات کررہی اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعلی بلوچستان نے بلوچستان کمیشن برائے خواتین کی کاکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کمیشن کی کاکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا۔