کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی38کوئٹہ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں اور ان کے فارم 45، 46، 47اور 48 کی نادرا سے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کا حکم دیا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے یہ حکم جمعیت کے عین اللہ شمس کی جانب سے اے این پی کے ملک نعیم بازئی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے دیا۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے کہاہےکہ فریقین کے دعوی اور شہادتوں کو پرکھنے اور مشاہدہ کرنے کے بعد ٹریبونل اس نتیجے پر پہنچا ہےکہ الیکشن صاف و شفاف ہوا ہے یا اس میں دھاندلی کی گئی ہے اس کے لیے ضروری ہےکہ حلقہ پی بی 38 کوئٹہ کےتمام پولنگ اسٹیشنوں کے فارم 45، 46، 47 اور 48 اور ان کے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نادرا کے ذریعے کرائی جائے۔ تاکہ اصل حقائق سامنے آجائے۔اس سلسلے میں مدعی عین اللہ شمس کو نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کا خرچہ برداشت کرنا پڑیگا۔حاجی عین اللہ شمس کی جانب سے انتخابی عذرداری کی پیروی قاضی نجیب الرحمن ایڈووکیٹ اور کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے جبکہ ملک نعیم بازئی کی جانب سے امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ نےکی۔
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
نیو دہلی ایتھانول ملا پیٹرول تنازع،بھارتی حکومت نے خدشات مسترد کر دیے۔ انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے رد ،...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر...
نیویارک ٹرمپ کی حمایت فیفا صدر کو مہنگی پڑ گئی، اولمپک کمیٹی میں شکایت کا فیصلہ،فیفا کے پیس پرائز کے اجرا اور...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...