راولپنڈی(جنگ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ22اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22اگست کا جلسہ اسٹیبلشمنٹ کی درخواست پر ملتوی کیا۔عمران خان نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو ملکی تاریخ کی بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے،۔انہوں نے بتایا کہ اعظم سواتی صبح 7 بجے میرے پاس آئے اور کہا اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا ہے اور درخواست کی ہے کہ ملک کی خاطر جلسہ ملتوی کریں،اعظم سواتی نے پیغام دیا تھا کہ ایک جانب کرکٹ میچ دوسری جانب مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج ہے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ضمانت دی تھی کہ 8ستمبر کے جلسے میں مکمل سہولت فراہم کریں گے ، اسی پیغام پر پاکستان کی خاطر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر میں نے مقدمات سے ریلیف لینا ہوتا تو ملک سے بھاگ جاتا، مجھے یہی کہا گیا تھا کہ 3 سال خاموش رہو کچھ نہیں ہوگا مقدمات ختم کر دیں گے ، نیب ترامیم بحالی اب قانون بن چکا ہے اس کے تحت عدالت سے ریلیف مانگا ہے یہ قانونی معاملہ ہے۔
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
نیو دہلی ایتھانول ملا پیٹرول تنازع،بھارتی حکومت نے خدشات مسترد کر دیے۔ انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے رد ،...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر...
نیویارک ٹرمپ کی حمایت فیفا صدر کو مہنگی پڑ گئی، اولمپک کمیٹی میں شکایت کا فیصلہ،فیفا کے پیس پرائز کے اجرا اور...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...