کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا نہیں ہونگے، امین گنڈا پور سیاسی عزائم لیکر پنجاب آئے تو ویلکم کرینگے، بصورت دیگر پوری قوت سے جواب دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین کے 15دن گزر جائیں پھر ہم ان سے کہیں گے کہ آؤ ، اپنے لیڈ ر کو رہا کرلو ۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی باتیں صرف رنگ بازی ہیں اور کچھ نہیں، ان لوگوں نے خیبرپختونخوا کو دیوالیہ کردیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کو کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑا اور 6 ستمبر کو فاتحہ پڑھنے چلے گئے، ان لوگوں کا کوئی دین ایمان نہیں اورنہ شرم و حیا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو اندھیرا نظرآرہا ہے اس لیے اب مایوس ہورہے ہیں، بارہ چودہ ہزار کا جلسہ کرکے بڑی بڑی بڑھکیں مار رہے ہیں، یہ بنگلادیش کی مثالیں دے رہے تھے، بنگلادیش میں تو مجیب الرحمان کا دی اینڈ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے ان کو سامنے آنا چاہیے، ان کی سیاست میں ایک طویل جدوجہد ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی رنجش یا ناراضی نہیں ہے، ایک دو روز میں آپ اس متعلق مثبت نتائج دیکھیں گے۔
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
بنکاکخلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
نیو دہلی ایتھانول ملا پیٹرول تنازع،بھارتی حکومت نے خدشات مسترد کر دیے۔ انجن کو نقصان پہنچنے کے دعوے رد ،...
کراچی امریکا نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کشیدگی مزید بڑھنے سے...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر...
نیویارک ٹرمپ کی حمایت فیفا صدر کو مہنگی پڑ گئی، اولمپک کمیٹی میں شکایت کا فیصلہ،فیفا کے پیس پرائز کے اجرا اور...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ذرائع کے...