کوئٹہ(خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا صوبہ بلوچستان اکثر قدرتی آفات جیسے زلزلہ، سیلاب اور قحط سالی وغیرہ کی زد میں رہتا ہے جس کے نتیجے میں ایک طرف قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہیں تو دوسری جانب یہ ہمارے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کرتی ہیں. وفاقی اور صوبائی بجٹ کی ایک بڑی رقم ہر سال صوبے میں سڑکوں، پلوں اور دیگر عمارات کی تعمیرات پر خرچ ہوتی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ اپنی عمارات اور تعمیرات کو موسم کی شدت اور قدرت آفات سے محفوظ رکھنے کیلئے انفراسٹرکچر کو مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صوبائی وزیر برائے سی اینڈ ڈبلیو سلیم کھوسہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہم تعمیرنو پر بجٹ کی ایک بہت بڑی رقم خرچ کرنے سے بچنے کیلئے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ہوں گے. بار بار تعمیر کرنے کے بجائے ہمیں لچکدار انفراسٹرکچر بنانے پر توجہ دینی چاہیے جو قدرتی آفات کا مقابلہ کر سکے۔ اس ضمن میں ہمارے پالیسی میکرز اینڈ انجینئرز کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت باصلاحیت انجنیئرز دستیاب ہونے کے علاوہ ہمارے پاس ہنر اور وسائل بھی موجود ہیں لہٰذا وہ بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایسی یادگار ٹاورز اور شاندار عمارتیں تعمیر کرنی چاہیے تاکہ ہم بھی دنیابھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکیں.اس کو انجام دینے کیلئے وڑن اور مضبوط ارادے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...