عمران کو نیب ترامیم بحالی کا فائدہ، نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

10 ستمبر ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عمران کو نیب ترامیم بحالی کا فائدہ، احتساب عدالت نے نیا توشہ خانہ ریفرنس اسپیشل جج سنٹرل کو منتقل کر دیا۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کو ضمانت کی درخواستیں سننے کاا ختیار ختم ہوگیاجس عدالت کو کیس ٹرانسفر ہو گا وہی ضمانت کا فیصلہ کریگی۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے ریفرنس میں بانی پی ٹی ا ٓئی اور بشری بی بی کی د درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب پراسیکوشن ٹیم نے درخواست ضمانت سننے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد ضمانت کی درخواستیں سننا اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا ،جس عدالت کو کیس ٹرانسفر ہو گا وہی ضمانت کا فیصلہ کریگی۔ قانون میں ترمیم کے بعد نیب کا کیس ختم ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر بھی اسپیشل جج سینٹرل فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں آج سماعت کفلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا ریکارڈ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔