ٹیکس و توانائی اصلاحات اور نجکاری، پھر IMFکی ضرورت نہیں، وزیر خزانہ

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایوان بالا میں ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی کامعاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کےسپرد کردیا ، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ٹیکس وتوانائی اصلاحات اور نجکاری ، پھرIMF کی ضرورت نہیں، اگر ملک میں ٹیکسیشن اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں اور حکومتی اداروں کی نجکاری کی جائے تو ہمیں مستقبل میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا پڑے گا۔نکتہ اعتراض پر سینیٹر منظور کاکڑ نےکہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین معاہدے کے باوجود ایران کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اور پاکستان سے جانے والے ٹرالر سے ایک کلومیٹر پر ایک ڈالر ٹیکس لیتے ہیں، جس پر پریزائیڈنگ آفیسر شیری رحمان نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔