سینیٹ، اسلام آباد میں جلسوں سے متعلق قانون، حکومت و اپوزیشن میں جھڑپ

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں سے متعلق نئے قانون کے معاملے پرایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جھڑپ،سینیٹرناصر عباس،کامران مرتضیٰ،عرفان صدیقی، محسن عزیز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو یرغمال بنا یاگیا،ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا،‘قائد حزب اختلاف شبلی فرازنے کہاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو حکومت نے محصور کردیا ہے ،آپ کو اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا خیال تھا تو شہر کو کنٹینرز رکھ کر بند کیوں کیا گیا؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز کی بھر مار افسوسناک ہے۔پیرکو سینیٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ ملک میں اس سے قبل ایسا کوئی قانون نہیں تھا اور سب کچھ انتظامیہ کی صوابدید پر تھا ہم نے انتظامیہ کی صوابدید کو نکیل ڈالی ہے‘جب شہر میں تین چارسو کنٹینر لگادیئے جاتے ہیں تو یہ زیادتی ہے یہ نہیں ہونا چاہیے۔