اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ انکشاف وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں کیا گیا۔ وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطا بق 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ 49لاکھ 72 ہزار 949سال کے بچے( Male) اور 58 لاکھ 1 ہزار 941بچیاں (Female)تعلیم سے محروم ہیں۔ 10سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے( Male) اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں(Female) مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ طالبات محروم ہیں۔ (Male) طلبا 23لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات(Female) کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔
اسلام آباد مولانا فضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کو خیرباد کہہ کر دو ووٹوں کے ساتھ بنگلہ دیش چلے...
اسلام آباد تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کیخلاف 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر...
اسلام آبادستائیسویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے تاہم ایم کیو ایم اور اے این پی کی...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے مجوزہ آئینی عدالت کے قیام سے متعلق دلچسپ...
اسلام آباد سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان...
کراچی گزشتہ ایک ماہ سے جاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات اور 2...
کراچی امریکی جج نے صدر ٹرمپ کے قانون پر حملے کےخلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ اب خاموش رہنا ناقابلِ برداشت...
کراچی مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر خطرناک موڑ پر پہنچ گئی ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی مذاکرات...