میرٹ کی بنیاد پر ججوں کی بھرتی کیلئے سخت طریقہ کار اپنانا ہوگا، فاروق نائیک

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی بنیاد پر ججوں کی بھرتی کیلئے سخت طریقہ کار اپنانا ہوگا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان عدالتی اختیار نہیں رکھتا، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سمجھتے ہیں یہ فیصلہ ان کے اختیارات پر انکروچیمنٹ ہے،پارلیمانی کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کے برعکس کوئی فیصلہ عدلیہ میں مداخلت نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے سلسلہ میں چیف فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔