کراچی ( آن لائن ) مستقل پاکستانی شہریوں کو مہاجر کہنے کا معاملہ،پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی محمد اویس اور ساجد حسین میر نے مذمتی قرارداد جمع کرادی، اراکین سندھ اسمبلی محمد اویس اور ساجد حسین میر نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کے پاس قرارداد جمع کرادی۔مذمتی قرار داد میں کیا گیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو پاکستان کے کسی بھی علاقے میں رہنے کا مکمل قانونی حق ہے۔ آئین پاکستان کے مطابق ہر پاکستانی شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، پاکستانی شہریت کے قانون 1951 کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کو حق دیا گیا ہے، 1971 سے پہلے پاکستان میں رہائش پذیر پاکستانی شہری تصور ہونگے، قرار داد میں کہا گیا کہ کسی بھی بنگالی، بہاری، برمی یا افغانی جو مستقل پاکستانی شہری ہیں انہیں مہاجر نہیں کہا جاسکتاجنکے پاس پاکستانی شہری کی مکمل شناخت ہے انکو مہاجر کہنا یا غیر ملکی تصور کرنا قانون کے خلاف ہے۔