کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کی چند ارکان پارلیمنٹ جن کو پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے تاہم وہ پارلیمنٹ میں چھپے بیٹھے ہیں،ان ارکان کو رات گئے تک ان کو خدشہ تھا کہ وہ باہر نکلیں گے تو پولیس ان کو گرفتا ر کرلے گی،ان ارکان کا کہنا ہے کہ ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے،قبل ازیں بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ علی گنڈا پور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے رابطہ ہوگیا ہے۔ ان کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جیمر کی وجہ سے ان سے رابطے میں دشواری ہو رہی تھی،تاہم رات گئے عمر ایوب نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا تااہم اب ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا،ان کے سیکورٹی اسٹاف کی نشاندھی نہیں پارہی ان کے فو ن بھی بند ہیں یہ آج کل کے پاکستان کے حالات ہیں۔سلمان اکرم راجہ کو بھی پارلیمنٹ ہاوس جانے سے روک دیا گیا۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ جلسہ ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقاریر پر درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات بھی شامل ہے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ کی رکن اسمبلی نوشین افتخار کی سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد 5 سال...
اسلام آباد پاکستان سمیت دنیا بھر میں 17 مئی کو مواصلاتی رابطوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پی ٹی اے کے مطابق...
اسلام آباد سائنسی کمیونٹی کیلئے مایوسی کی خبر ہے کہ ملک کے انتہائی اہم ترین پالیسی ساز ادا رے پاکستان کونسل...
خضدار نال روڈ پر واقعہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےچار لیویز اہلکار شہید ہو گئے...
اسلام آباد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کے باوجود ایک طرف تو پاکستان کی حکومت فوج اور عوام...
اسلام آباد ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کیلئے سائبر سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ...
اسلام آبادآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخرہے، بھارتی میڈیا کو موثر جواب دیا، پوری قوم...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے؛ رانا منظور احمد کی گریڈ 21میں ترقی ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ...