PTI نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن پر انکوائری کے احکامات کو چیلنج کردیا

10 ستمبر ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی طرف سے انٹراپارٹی الیکشن پر انکوائری کے احکامات کو چیلنج کر دیا ،بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائے ہیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن کی طرف تحریک انصاف کے آفس پر چھاپے مارے گئے،قبضے میں لیا گیا سامان واپس نہ کیا گیا،استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار د یا جائے۔