ایف بی آر کے 36 سینئر افسران نے 36 واں سینئر مینجمنٹ کورس شروع کر دیا

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)ایف بی آر کے 36 سینئر افسران نے 36واں سینئر مینجمنٹ کورس شروع کر دیا،اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں دس دس لاہور میں بنیادی سکیل 19 کے 6 ایف بی آر حکام ایس ایم سی میں شریک ،ایف بی آر کے بنیادی سکیل 19 کے 36 سینئر حکام نے گذشتہ روز سے 36 واں سینئر مینجمنٹ کورس (ایس ایم سی)نیشنل انسٹیٹینوٹ آف مینجمنٹ، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں پیر 9 ستمبر 2024 سے کرنا شروع کر دیا ہے جو 27 دسمبر 2024 کو مکمل ہو گا۔