اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لیے غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔2019 سے 2023 تک 2 کروڑ 31 لاکھ افراد نے گوشوارے جمع کروائے، وزیر خزانہ سنیٹر اورنگزیب نے تحر یری رپورٹ میں ایوان کو بتایا کہ یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2023 تک حکومت نے 57 ارب 27 کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضے حاصل کیے۔ا س میں 9 ارب 81 کروڑ ڈالر قرضہ مختلف منصوبوں کے لیے لیاگیا۔مذکورہ مدت کے دوران حاصل کردہ قرضوں پر 3 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سود کی مد ادا کیے گئے ۔ اس میں سے پراجیکٹ کے قرضوں کا مارک اپ 889ملین ڈالر ادا کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے موبائل فون بلوں سے حاصل ایڈوانس ٹیکس کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں میں موبائل فون بلوں سے ٹیکس کی مد میں 338 ارب روپے حاصل ہوئے۔
کراچی ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدربھی تاریخ کی بلند ترین...
میلانیا نے تاریخ بنا دی ، صدر کی تیسر ی بیوی دوسری بار خاتون اوّل بن گئیں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر ...
کراچی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کامیابی کا سہرا ایلون مسک کے سر سجاتے ہوئے اسپیس ایکس کے مالک کو...
ریاضپاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب پہنچ گئے‘ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے...
اسلام آبادانتخابی معرکوں کے دوران پاکستان جیسے ممالک میں فریقین کے درمیان ایک دوسرے کی کردار کشی کرنے کیلئے...
کراچی امریکی اخبار نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ ٹرمپ جیت گئے ، ٹرمپ نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے...
خیرپور سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلئے گئے ، اس کنویں سے تقریبا 10 ملین مکعب فٹ فی یومیہ...