ارشد شریف قتل کیس، ن لیگ کی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار شاکر علی نے نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم نے ارشد شریف قتل کیس کے اندراج مقدمہ میں مسلم لیگ(ن) کی قیادت مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور ارشد شریف کے اہلخانہ سپریم کورٹ میں معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔