رائٹ سائزنگ؛ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کرنے کا مراسلہ وزارتوں کو بھیج دیا

10 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کا بینہ کے 27اگست2024 کے اجلاس میں دستیاب خالی ریگو لر اسامیوں کا 60فی صد جو ڈیڑھ لاکھ بنتا ہے کو ختم کرنے کا باضباطہ مراسلہ جاری کردیا ہے،خا تمے کا اختیار پرنسپل اکا ؤنٹنگ افسر یعنی سیکرٹری کا ہے،رپورٹ 13ستمبر تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کرانے کی ہدایت ۔ یہ پوسٹیں اعلیٰ ا ختیاراتی کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی سفارش پر ختم کی گئی ہیں۔ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز کو بھیجے گئے اس نو ٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوسٹوں کو ختم کرنے کے اختیارات فنا نشل مینجمنٹ اینڈ پاورز آف ریگو لیشنز 2021 کےتحت وزارتوں اور ڈویژنوں کے پرنسپل اکاؤنٹس افسروں ( PAOA/ SECRETARIS ) کو دیے جا چکے ہیں۔لھذا ان تمام کیسز میں آسامیاں ختم کرنے کا نو ٹیفیکیشن متعلقہ ڈویژن جا ری کرے گا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے فیصلہ پر عملدرآ مد کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور فنا نس ڈویژن کو ذمہ داری سونپی گئی ہےکہ وہ آسامیوں کو ختم کرنے سے متعلق کا بینہ ڈویژن کو آ گاہ رکھیں۔ مراسلہ میں تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزارت او ر ڈویژن اور ذیلی محکموں کی پوسٹوں کے خاتمہ سے متعلق نو ٹیفیکیشن جا ری کرکے مکمل معلومات بمعہ نو ٹیفیکیشن 13ستمبر تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں شاہد نواز ستی کو اپنا فوکل پرسن بھی مقرر کردیا ہے۔