اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری اکتوبر 2024 تک موخر ہو سکتی ہے اگر اسلام آباد جاری ہفتے کے اندر دو طرفہ اور تجارتی قرض دہندگان سے 2 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ پاکستان کو اپنا دستخط شدہ لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو بھیجنا ہوگا جس میں اس تحریری وعدے کے ساتھ 37 ماہ کے ای ایف ایف کے تحت 7 ارب ڈالر کی منظوری پر غور کرنے کی درخواست ہوگی کہ حکومت پاکستان فنڈ پروگرام کی تمام متفقہ شرائط کی تعمیل کرے گی۔ اب تک پاکستان 18 ستمبر 2024 تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں موجود نہیں ہے۔ اسلام آباد آئی ایم ایف کی جانب سے نشاندہی کردہ 2 ارب ڈالر کے مالیاتی فرق پر دو طرفہ قرض دہندگان سے یقین دہانیاں حاصل کرنے کے لیے آخری کوششیں کر رہا ہے۔ اگر یہ جاری ہفتہ بغیر تصدیق کے گزر گیا تو پھر 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پر فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کا امکان کم ہو جائے گا۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نےایشین انڈر 16والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد اور...
کراچی امریکی جریدے فوربز کے مطابق پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع بھارت کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت کے لیے ایک...
کراچی جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ...
اسلام آبادتہمینہ عامر کو آرٹی او راولپنڈی ،سعدیہ صد گیلانی نے چیف کمشنر لاہور کی 22گریڈ میں تعیناتی، تہمینہ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’ نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی...
اسلام آباد بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کاامکان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سےجون کی ماہانہ فیول...
اسلام آباد حکومت UAE کی سرمایہ کاری کیلئے فوری ثمر آور منصوبوں کی نشاندہی میں سرگرم، وزیراعظم نے ایک 13رکنی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس...