سیاسی استحکام کیلئے تمام قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، شجاعت

10 ستمبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انکی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت ، فاتحہ خوانی کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے تمام قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا، قومی ایجنڈا کی تشکیل کیلئے پارلیمنٹ کردار ادا کرے، سیاستدان ملکی مفاد کیلئے ذاتی انا قربان کریں۔