نارتھ کراچی میں راہ چلتی خاتون، ناظم آباد میں ملک شاپ کو لوٹ لیا گیا

10 ستمبر ، 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان خاتون سے پرس ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے،ناظم آباد نمبر 2 میں ملک شاپ پر مسلح ڈکیٹ دکاندار کو اسلحہ دکھا کر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا،متاثرہ دکاندار کے مطابق تین ماہ میں دوسری مرتبہ واردات ہوئی ہے، پہلی ورادات کی رپورٹ بھی تھانہ رضویہ میں درج کروائی تھی اس کے ملزم بھی گرفتار نہیں ہوئے ۔