جامعہ کراچی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

10 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین نے پیر کو تنخواہوں میں تاخیر اور جامعہ میں مالی بدانتظامیوں کے خلاف شعبہ انتظامیہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے اساتذہ اور ملازمین کے طویل عرصے سے بل نہیں دیئے گئے ایونگ پروگرام میں پڑھائے جانے والے کورسسز کی تنخواہوں کی گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگی نہیں کی گئی، اساتذہ کی مالی ادائیگیاں جلد از جلد کی جائیں۔