جماعت نہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

10 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارم برائے سال 2025 جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے9ستمبر سے 18اکتوبر 2024ء تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔