خدمت خلق ویلفیئر‘غریب طلبہ میں مفت یونیفارم ودیگر اشیاء تقسیم

10 ستمبر ، 2024

کراچی (پ ر)کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال کی اس سال بھی لیاری کے غریب اور مستحق طلبہ میں اسکول یونیفارم ‘ اسکول بیگ ‘شوز اوردیگر اشیاءمفت تقسیم کی گئیں ۔ اس سلسلے میں تقریب ویلفیئر کے دفترمیں منعقد ہوئی جس میں صدررفیق ماراودیگر ارکان نے علاقے کے نادارطلبہ میں امدادی اشیاءتقسیم کیں ۔