اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر، خصوصی نمائندہ ،نامہ نگار،خصوصی نامہ نگار، جنگ نیوز ، این این آئی )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کےنازیبا ریمارکس پر صحافیوں نے پیر کوسینیٹ اور قومی اسمبلی میں شدید احتجاج اور واک آئوٹ کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر علی گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صحافیوں سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگ لی،عورت فاؤنڈیشن نے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گنڈاپورکے خلاف سائبر کرائمزایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کردیا۔کراچی پریس کلب نے صحافی برادری بالخصوص خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علی امین گنڈاپور نے جو الفاظ استعمال کیے وہ اس عہدے کے شایان شان نہیں،فوری طور پر معافی مانگیں، صدر لاہور پریس کلب کا علی امین گنڈاپور سے معافی کا مطالبہ، کوریج کے بائیکاٹ کا عندیہ دیدیاجبکہ ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز ( ایمنڈ ) نے بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے صحافیوں کیخلاف دھمکی آمیز زبان اور الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صحافیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا کوریج کے معاملے پر ہم نے کبھی اختلاف نہیں کیا ہم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، میں نے کل بھی غیر مشروط معذرت کی تھی آج بھی ہم نے غیر مشروط معذرت کرلی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صحافیوں سے رابطہ ہوا وہ صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور بات کرینگے، عمر ایوب خان نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس اپنا کام کرتے ہیں کسی سیاسی جماعت سے ان کا تعلق نہیں، ورکنگ جرنلسٹس کا کوئی قصور نہیں ، ان کو خطرات لاحق ہوئے ہیں تو ہم غیر مشروط معذرت کرتے ہیں ہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے بھی معذرت کرتے ہیں علی امین گنڈا پور خود بھی معذرت کرینگے۔پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی جانب سے معذرت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے غیر مشروط معافی کی ویڈیو فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ، پی آر اے پاکستان نے دونوں ایوانوں سے واک آئوٹ پر اپنے مطالبات پیش کئے ۔ قبل ازیں دونوں ایوانوں سے واک آئوٹ پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر علی گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پریس گیلری میں پہنچے جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور عبدالقادر پٹیل صحافیوں سے ملاقات کیلئے پہنچے جبکہ سینیٹ سے پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر شیری رحمان کی ہدایت پر ڈاکٹر افنان اللہ اور سینیٹر عون عباس بپی پریس گیلری میں مذاکرات کیلئے آئے اور صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صحافیوں کے تحفظ اور سیکورٹی کو اولین قرار دیا اور کہا کہ حکومت صحافیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقین بنائے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے بھی وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے ریمارکس کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کے بارے ایسے ریمارکس ادا نہیں کئے جانے چاہیے تھے، تمام رہنماؤں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی نارواسلوک پر غیر مشروط مذمت کی اور معافی مانگی۔ ڈاکٹر افنان اللہ، عون عباس بپی، ڈاکٹر نثار جٹ نے بھی صحافیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور صحافیوں کے بارے میں کسی غیر ذمہ دارانہ رویہ یا بیانات کی مذمت کی۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔