روڈ پراجیکٹ میں آئی کچی آبادیاں منتقل کرنیکا حکم،زبردستی زمینیں لینے کی شکایت کانوٹس،نواز شریف،وزیراعلیٰ مریم کا دورہ راوی سفائربے

10 ستمبر ، 2024

لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شیخوپورہ کے نواحی علاقے راوی سفائر بے پہنچ گئے ، ریور ٹریننگ ورکس اینڈ بیراج سائٹ کا دورہ کیا اور سفائر بے پر ہونے والے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ کوفرڈیم سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔ عام لوگوں سے زبردستی زمینیں لینے کی عوامی شکایت پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے روڈا پراجیکٹ میں آنے والی کچی آبادیوں کو مناسب مقامات پر منتقل کرنے، راوی ریور سٹی پراجیکٹ کے لئے دنیا کے بہترین پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے اور روڈا پراجیکٹ میں بہترین تعمیر اتی معیار یقینی بنا نے کا حکم دیا،تعمیر اتی معیار کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ سی ای او ”روڈا“ عمران امین نے بریفنگ دی،ووزیر اعلیٰ پنجاب نے عالمی دن برائے تحفظِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا اے پی ایس حملہ، تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے یہ دراصل تعلیم پر ایک بہت بڑا حملہ تھا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے نہ صرف ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی گئی ،پنجاب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تعلیم کو ہر طرح کے حملوں سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے ،وزیر اعلیٰ نے انسداد پولیو مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا پنجاب میں پولیو کے100فیصد خاتمے کا ہد ف پورا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی کے انتقال پر سوگوار خاندان سے ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔