نیویارک (عظیم ایم میاں)ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیریس کے درمیان امریکی صدارت کے لیے پہلا انتخابی مباحثہ بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے اور آج (10؍ستمبر)کو ہونے والے مباحثہ کے آغاز سے قبل ہونے والے ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں امیدوار کی حمایت و مقبولیت یکساں طور پر 47؍فیصد ڈونلڈ اور 47؍فیصد کملا کو حاصل ہے لہٰذا صدارت کے لیے مقابلہ انتہائی سخت ہے اور اس مباحثہ کے نتیجے میں کسی بھی امیدوار کو سبقت حاصل ہو سکتی ہے، مقابلہ کانٹے دار اور اہم اثرات کا حامل ہوگا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ آٹھ سال کے عرصے میں 15؍سے زائد انتخابی مباحثوں کا تجربہ حاصل ہے جبکہ کملا ہیریس امریکی صدارت کے لیے اپنی زندگی کے پہلے انتخابی مباحثہ میں حصہ لیں گی، دونوں امیدوار آج کے انتخابی مباحثہ کے لیے سنجیدگی سے تیاری کررہے ہیں اور رپورٹ کے مطابق کملا ہیریس ٹرمپ حکومت کی کارکردگی، ٹرمپ کے بیانات، موقف، وعدوں سے انحراف اور تضادات کا مطالعہ کرنے کے علاوہ ٹرمپ کے جارحانہ انداز کا سامنا کرنے کی تیاری اور اپنے مشیروں سے مشورے بھی کررہی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ صدر بائیڈن کی دست برداری کے بعد کمیلا ہیریس کے بارے میں سنجیدگی سے خطرہ محسوس کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سروے کے نتائج کو جھوٹ اور انتخابات میں ابھی سے دھاندلی کے الزامات کی باتیں کررہے ہیں، انتخابی مباحثہ کے رولز دونوں امیدواروں کے مذاکرات کے ذریعہ طے پا چکے ہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے مباحثہ کے میزبان امریکی ٹی وی پر الزام لگا دیا کہ میزبان ٹی وی نیٹ ورک کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی دوستی کملا ہیریس سے ہے لہٰذا کملا ہیریس کو مباحثہ کے سوالات ایڈوانس فراہم کیے جا سکتے ہیں حالانکہ مذکورہ ٹی وی عہدیدار کا انتخابی مباحثہ کے شعبہ سے نہ کوئی تعلق اور نہ ہی دائرہ اختیار میں ہے نیز میزبان ٹی وی کے اعلان کردہ سہ فریقی معاہدہ اور شرائط کے مطابق بھی یہ ممکن نہیں، زیربحث آنے والے امور میں اس انتخابی مباحثہ میں بائیڈن دور کی امیگریشن پالیسی میں کمیلا ہیریس کا کردار اور اقدامات کیونکہ کملا ہیریس نہ صرف بطور ڈسٹرکٹ اٹارنی اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کے عہدے پر کراس بارڈر امریکا میکسیکو امور اور غیرقانونی امیگریشن بارے رول ادا کر چکی ہیں اور نائب صدر کی حیثیت سے صدر بائیڈن کے تحت ’’امیگزیشن زار‘‘ کے طور پر رول ادا کر چکی ہیں، اسقاط حمل، 6؍جنوری 2020کے واقعات، متوسط طبقہ کی بجائے ٹرمپ کی دولت مندوں کے لیے حمایت اور موافق پالیسی اور اقدامات، افراط زر اور مہنگائی بھی زیربحث آنے کا امکان ظاہر کیا جانا، بہرحال انتخابی مباحثہ سخت اور اپنے اثرات کا حامل ہو گا، امریکی عوام میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔