کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک ’’ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان، سینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کہ پاکستان میں کچھ بڑا ہونے جارہا ہے،ان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہوگالیکن فیض کو پتہ تھااور مراد سعید کوتو اگست کے اند رہی پتہ تھاکہ کسی کو باہرہائر کرلیا گیا ہے،جب عمران خان کوپتہ چل گیا کہ ارشد شریف والا کام ہوا ہے تو انہوں نے مراد اور فیض کوبچانے کی کوشش کی،فیض پوری پارٹی چلا رہا تھا،فیض حمید وعدہ معاف گواہ بن جائیں لیکن کورٹ مارشل نہیں ہوگاکورٹ مارشل کے ساتھ ساتھ سزا ہوگی معافی نہیں ہے،سینئر رہنما تحریک انصاف ، اسد قیصرنےکہا کہ جلسے میں صحافیوں سے متعلق جو بات کی گئی ہم اُس پر پوری صحافتی کمیٹی اور سب سے معذرت کرتے ہیں لیکن یہ بات ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہر انسان میں برداشت ایک حد تک ہوتی ہے ، ہم اُمید کرتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن جوڈیشل پیکج میں حکومت کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔فیصل واوڈانے کہا علی امین کے بیان کے بعد اب تحریک انصاف کے پاس راہ فرار نہیں۔ اصل میں گنڈا پور فیض کے ساتھ کمیونی کیشن میں پکڑے گئے ہیں۔ باجوہ نے فیض کو آگے پروان نہیں چڑھنے دیااس گٹھ جوڑ کو توڑا۔ انہوں نے دوسرا ڈی جی آئی ایس آئی لگا دیا۔فیصل واوڈا نے عمران خان کی ایک آڈیو کلپ کیپٹل ٹاک میں چلوانے کیلئےحامد میر کو بھیجی۔آڈیو کلپ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں احتجاج30 اکتوبر کو یا پھر اتوار کو اعلان کروں گا۔ کیپٹل ٹاک میںآڈیو کلپ نشر کیا گیا۔ فیصل واوڈانے مزید کہا کہ جو آڈیو کلپ آپ نے چلایا ہے ۔ آپ ، پورا پاکستان ، پوری دنیا اس کا فرانزک کروائے ۔ کنفرم کرے کہ اس میں کوئی ردو بدل نہیں ہے۔یہ گفتگو عمران خان نے بنی گالہ میں کی ۔اس کے بعد عمران خان کو پتہ ہے کہ اس قتل میں مرادکیا کردار کررہا ہے ۔فیض حمید نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی ارسلان ستی نام کا بندہ appoint کیا تھا۔ اس کا ٹاسک ارشد شریف کو دبئی سے نکالنے کا تھا اس کو بھی فائنل اسٹیج پتہ نہیں ہوگی۔عمران خان کو اگر پتہ ہوتا کہ ارشد شریف کا قتل ہونا ہے تو ہم دو تین میں سے ایک کو ضرور پتہ ہوتا۔اس میں دو خواتین کا کردار بھی ہے۔ابھی بہت ساری چیزیں کھلیں گی ،فیض حمید کی مہربانی اور فرمائشوں سے میں دودفعہ نا اہل ہوا۔ اسد قیصرنےکہا پچھلے جلسے میں ہمیں غیر ضروری طور پر تنگ کیا گیا اور جو کچھ کرسکتے تھے وہ کیا گیا۔ پہلے مایوسی صرف پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں تھی لیکن اس وقت پنجاب میں بھی ہے جو بہت خطرناک بات ہے۔یہ سسٹم کے خلاف بغاوت ہے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔کل جو جلسہ ہوا بہت اچھا ہوا دوسری سیاسی پارٹیاں بھی جلسے کر رہی ہیں ۔ ہم تمام تر قانونی طریقے کو فالو کریں گے لیکن اگر پھر بھی ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تو ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا پھر ہم کسی کی اجازت کی پرواہ نہیں کریں گے۔ہمارے ایم این ایز پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے فون آرہے ہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ہم چاہتے ہیں جمعیت علماء اسلام کے ساتھ روابط کو آگے بڑھائیں ۔ہمارے جلسے میں اسٹیج پر بہت رش ہوتا ہے تمام لیڈران ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنی پارٹی کو زیادہ سے زیادہ آرگنائز کریں۔امیر مقام کو کوئی نہیں سنتا اس کا اقرار انہوں نے خود میرے سامنے کیا ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔