اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ انکشاف وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں کیا گیا۔ وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطا بق 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ 49 لاکھ 72 ہزار 949 سال کے بچے( Male) اور 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں (Female)تعلیم سے محروم ہیں۔ 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے( Male) اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں(Female) مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ طالبات محروم ہیں۔ (Male) طلبا 23لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات(Female) کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔ ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبا و طالبات تعلیم سے محروم ہیں جس میں طلبہ( Male) 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات(Male) 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔وفاقی نظامت تعلیمات نے سکولوں میں بچیوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدا مات اٹھائے ہیں۔بچیوں کیلئے پنک بس سروس شروع کی گئی ہے۔ خواتین ٹیچرز بھرتی کی جا رہی ہیں۔ سکولوں میں حاضری بڑھانے کیلئے جا مع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ کھا نا فراہم کیا جا تا ہے۔ پہلی سے دسویں جماعت تک فیس نہیں لی جاتی ۔ آئی ٹی کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے سکولوں میں 200 کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہیں۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود انکا استعمال کیوں نہیں کیا گیا، چیف...
اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے...
اسلام آبادپاکستان کے دورےپر آئے ہوئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے وفد کے...
اسلام آباد تحریک انصاف کی قیادت اپنی تحریک کی سرکردگی عمران کے بیٹوں کے سپرد کرنے کے سوال پر تقسیم ہو...
کراچی امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب...