اسلام آباد (فاروق اقدس) گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنمائوں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ ہونے والے انکشافات کی صورت میں سامنے آئے تھے ۔بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانئے کی تشہیر کیلئے بھارتی سہولت کاری کا انکشاف ،تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار ،جن میں پی ٹی آئی کے رہنما رئوف حسن سرفہرست تھے جو بھارتی صحافی کے ساتھ واٹس ایپ پر رواں سال کے آغاز سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے نام سے لکھے ہوئے مضامین فراہم کرتے تھے، جس کی پی ٹی آئی کے ذرائع اور خود رئوف حسن نے بھی تردید کرتے ہوئے سخت موقف اپنایا تھا تاہم اب بھارتی صحافی اور تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری اور رئوف حسن کے درمیان ہونے والی پاکستان مخالف گفتگو ناقابل تردید شواہد کے ساتھ سامنے آگئی جس میں واٹس ایپ پر رئوف حسن اپنے قائد عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کیلئے سہولت کاری میں مصروف ہیں۔ یادر رہے کہ اس سے قبل رئوف حسن کی امریکی صحافی رائن گرم بھارتی صحافی کرن تھاپڑ اور مائیکل کوگل مین کے ساتھ اسی نوعیت کے رابطے سامنے آ چکے ،مذکورہ رابطوں میں بذریعہ واٹس ایپ بھارتی تجزیہ کار راہول رائے چوہدری نے رؤف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کیلئے رابطہ قائم کیا،جواب میں رؤف حسن نے فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ہم کل اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا۔راہول نے جواب دیا کہ منگل کو پھر 3.30 تک ملتے ہیں،اسی طرح بھارتی راہول رائے چوہدری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے وہ رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ راہول رائے، رؤف حسن سے کہتا ہے کہ ہیلو رؤف مجھے آپ کے بارے میں فکر ہورہی ہے، براہ کرم اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور امید ہے کہ آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، ایسا لگتا ہے کہ فوج ممکنہ طور پراس موقع کو زیادہ موثر کنٹرول حاصل کرنے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔راہول رائے چوہدری اپنی چال میں کامیاب رہا اور جواب میں رؤف حسن نے کھل کر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ راہول میں کم از کم اس وقت ٹھیک ہوں لیکن ملک تیزی سے افراتفری اور تباہی کی طرف جا رہا ہے،لوگ پولیس کے بجائے اب فوج کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ احتجاج بلاروک ٹوک جاری ہے، رؤف حسن نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں لندن کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، اگر ایئرپورٹ پر نہ روکا گیا، میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔رؤف حسن نے ایک اور طویل پیغام میں راہول رائے چوہدری کو پاکستان کی منفی منظر کشی کرتے ہوئے جبر اور ظلم سے چلائے جانے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلو راہول مجھے امید ہے کہ آپ اور فیملی سب خیریت سے ہونگے، میں بھی حالات میں بہت کم بہتری کے ساتھ ان پریشان کن ہفتوں اور مہینوں میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ، جبر اور فسطائیت کی قوتیں عروج پر ہیں،میرا سفر کا منصوبہ ابھی بھی ہے لیکن میں صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کر رہا ہوں جس کی ابھی تک اجازت نہیں دی گئی۔اِن واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ رؤف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چوہدری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ رؤف حسن کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعلق ہے جو اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے اسپانسرکرتی ہیں ۔رؤف حسن کی جانب سے پاسپورٹ شیئر کیے جانے کے بعد راہول رائے چوہدری کہتا ہے کہ بہت خوب، شکریہ، ہم آپ کے ویزے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، رؤف حسن کو فضائی ٹکٹوں کی بھی تفصیلات شیئر کیں، جس کے جواب میں رؤف حسن نے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت مہربانی، آپ کی دعوت کا مشکور ہوں۔رؤف حسن کے راہول رائے چوہدری کے ساتھ پیغامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دفاعی ماہرین و تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ یہ پیغام رسانی دراصل راہول رائے چوہدری سمیت دیگر بھارتی صحافیوں کی پشت پر بیٹھے“را“کے اہلکاروں کے لیے معلومات کا خزانہ ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے ملکی حساس معلومات ایک بھارتی تجزیہ نگار کو پہنچائیں ، واٹس ایپ پیغامات اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے رؤف حسن نے بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چوہدری کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کیخلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔دفاعی ماہرین کے مطابق حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا، یہ پیغامات نہ صرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش تھی بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈا کرنا بھی مقصد تھا،ماہرین نے کہا کہ ان ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہیے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ باتیں واضح طور پر غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے معاملات میں اکسانے کے شواہد ہیں۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔