اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)ایف بی آر کا اہم نوٹیفکیشن ،بنیادی سکیل 20 کے دو عہدیداروں کو اضافی چارج دینے کا فیصلہ،کمشنر ایل ٹی او کراچی اور چیف آئی ٹی ونگ کا اضافی چارج عباس احمد اور احفاظ الرحمان کو دیدیا گیا ،چیئرمین ایف بی آر و سیکرٹری ریونیو ڈیوژن راشد محمود نگڑیال کی منظوری سے ایف بی آر کے سیکرٹری مینجمنٹ ایچ آر نے ایڈیشنل چارج نمبر 2353-IR- ون /2-24 نو ستمبر 2024 پیر کے روز جاری کیا ہے جس میں ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 20 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے دو عہدیداروں عباس احمد میر، چیف (بی ڈی ٹی- آئی آر) آئی ٹی ونگ ایف بی ار ہیڈکوارٹر کو چیف (سسٹمز) آئی ٹی ونگ ایف بی آر کا زین العابدین ساہی (آئی آر ایس/ بی ایس 20) کی رخصت کے عرصے میں ان کے عہدے کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے۔ جبکہ قاضی احفاظ الرحمنٰ بنیادی سکیل 20 کمشنر آئی آر زون تھری لارج ٹیکس آفس کراچی کو گرداری مال مگفور کمشنر آئی آر (زون ٹو) ایل ٹی او کراچی کی رخصت کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کی نقول سکیرٹری رینیو ڈویژن چیئرمین ایف بی آر کے سپیشل اسسٹنٹ ایف بی آر کے تمام ممبرز تمام چیف کمنشرز آف ان لینڈ ریونیو تمام ڈائریکٹر جنرلز، سیکرٹریز، اے جی پی آر کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔