اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر گوہر علی خان ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس ضمن میں اسلام آبادبارکونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بارکونسل کے ممبران راجہ علیم عباسی ، ذوالفقار عباسی ، نصیر کیانی اور قمر سبزواری کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ شکیل عباسی ، دیگر عہدیداران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ وکلا نے وفاقی پولیس کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ وفاقی پولیس فوری طور پر گرفتار وکلا کو رہاکرے بصورت دیگر وکلاء برادری بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔