راولپنڈی (ساجد چوہدری) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کسی بھی جائیداد کی فروخت ، تحفہ یا تبادلہ کیلئے پراپرٹی ٹیکس واجبات کا کلیئرنس سرٹفیکیٹ لازمی قرار دیدیا ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے پنجاب اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 کی سیکشن 16A کا حوالہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قانون کی مذکورہ شق کے مطابق تمام سب رجسٹرار ، کوآپریٹو سوسائٹیز کے ایڈمنسٹریٹر قانونی طور پر اس بات کے پابند ہیں کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت، تحفہ یا تبادلے کے کسی بھی دستاویز کی اجازت دینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بقایا پراپرٹی ٹیکس ادا کر دیا گیا ہے کیونکہ نئے خریدار/ غیر منقولہ جائیدادوں کے مالکان/مستحقین کو پراپرٹی ٹیکس بقایا جات ادائیگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو پچھلے مالک نے ادا نہیں کیا تھا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے حکم نامے میں کہا کہ سول لائنز راولپنڈی ضلع میں کسی بھی غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا منتقلی سے پہلے تمام متعلقہ افسران اور ہاوسنگ سوسائٹیز کے انتظام کے چیف پلانر متعلقہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے حصول کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سینٹ کے منگل کی سہ پہر شروع ہونے والے اجلاس کیلئے 16نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، چیئرمین سینٹ...
اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ،...
کراچی، اسلام آباد نجی حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین کے معاملے پر حج آرگنائزرز، پڑائیوٹ ٹور آپریٹرز اور حکومت...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما اور مشیر وزیر اعظم...
اسلام آباد حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے ذریعے متنازعہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے فنڈنگ کو ختم کیے بغیر...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے فی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججوں کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، قائم...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے...